اسلام آباد میں کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں این اے 46 ، این اے 47 ، این اے 48 میں آج اکیاون (51)امیدواروں کی سکروٹنی ( کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال) کی گئی۔

دفتر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کے مطابق آج اور کل کے روز میں ایک سو تیئس امیدواروں کی سکروٹنی کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔ کاغذاتِ کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے حوالے سے ریٹرننگ آفیسرز اسلام آباد تیس دسمبر کو فیصلہ سنائیں گے۔