پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رکن خدیجہ شاہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق کیس میں خدیجہ شاہ کو ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے رہا کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس ریمانڈ پر تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کو 12 دسمبر کو راہداری ریمانڈ پر لاہور سے کوئٹہ منتقل کردیا گیا تھا۔
خدیجہ شاہ کو 6 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔
پولیس نے خدیجہ شاہ کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے ضمانت پر رہا کردیا۔
دوسری جانب خدیجہ شاہ کے وکیل اقبال شاہ کی جانب سے انسداد دہشت گردی کوئٹہ کی عدالت میں کیس ختم کرنے کی درخواست بھی دی گئی ہے۔