اسکروٹنی کیلئے آنیوالے پی ٹی آئی امیدوراوں کے تائید کنندہ گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

رحیم یار خان سے انتخابات میں حصہ لینے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں کی اسکروٹنی کےلیے آئے 13 تجویز کنندہ کو پولیس نے ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر سے حراست میں لے لیا۔

پی ٹی آئی امیدواروں کے وکلاء کے مطابق امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل نہیں کرنے دیا جا رہا۔ پولیس پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو حراساں کر رہی ہے۔

حلقہ این اے 173 سے پی ٹی آئی امیدواروں کے پانچ تجویز کنندہ کو حراست میں لیا گیا۔ حلقہ پی پی 259 سے 7 اور حلقہ پی پی 263 سے پی ٹی آئی امیدوار کے ایک تجویز کنندہ کو حراست میں لیا گیا۔

دوسری  جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی امیدواروں کی اسکروٹنی کےلیے آئے متعدد تجویز کنندہ کو گرفتار کیا گیا۔ پی پی 263 کے آر او کے دفتر میں پی ٹی آئی امیدوار اور وکلاء کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی۔