پولیس اہلکار نے سرگوشی میں بتایا ’ہم سب شکار ہیں‘ سلمان اکرم راجا کا انکشاف

پولیس اہلکار نے سرگوشی میں بتایا ’ہم سب شکار ہیں‘ سلمان اکرم راجا کا انکشاف

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سلمان اکرم راجا نے انکشاف کیا ہے کہ گلے لگنے والے پولیس اہلکار نے سرگوشی میں بتایا کہ ’ہم سب شکار ہیں‘۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں سلمان اکرم راجا نے پولیس کی جانب سے روکے جانے کے واقعے پر ردعمل دیا اور کہا کہ میرے ٹوئٹس اور سوشل میڈیا بیان کے بعد انتظامیہ نے نوٹس لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے بیان کے بعد پولیس کا گھیرا ہٹایا گیا، انتظامیہ کے ایکشن کے بعد تجویز کنندگان جانچ پڑتال کے عمل میں شریک ہوسکے۔

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل نے یہ بھی کہا کہ درست کام کرنے کی ہمت پیدا کرنے پر انتظامیہ کا مشکور ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے روکنے والے پولیس اہلکار نے اچانک نم آنکھوں سے مجھے گلے لگایا اور سرگوشی میں بتایا کہ ’ہم سب شکار ہیں‘۔