راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دیے۔
سی پی او راولپنڈی کی ایڈوائس پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کے تھری ایم پی او کے تحت آرڈر جاری کیے۔
جاری کیے گئے نظر بندی کے احکامات کے مطابق شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں۔
آرڈز میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش درکار ہے۔
ڈی سی راولپنڈی کے جاری احکامات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے نظر بندی کے احکامات 15 دن کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔