چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والی ماں اور 8 بچوں کی تدفین کردی گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایبٹ آباد میں گزشتہ روز چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے جاں بحق ہونے والے 9 افراد کی تدفین کر دی گئی۔

نماز جنازہ اور تدفین میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 3 سے 24 سال کے درمیان تھیں، 5 لڑکیوں اور 3 لڑکوں کے ساتھ ماں گاؤں میں رہائش پذیر تھی۔

متاثرہ گھرانے کا سربراہ ذاکر عباسی محنت مزدوری کے لیے کراچی میں مقیم تھا وہ بھی رات گئے کراچی سے ایبٹ آباد پہنچ گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں آگ لگنے سے لاشیں ناقابل شناخت ہو چکی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایبٹ آباد کے گاؤں ترھیڑی میں شارٹ سرکٹ سے ایک گھر میں آگ لگ گئی تھی، آگ لگنے سے کچے مکان کی چھت گر گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔