فرنیچر کی دکان اور کپڑے کے گودام میں آتشزدگی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے  آرام باغ کے قریب فرنیچر کی دکان اور اورنگی ٹاؤن پونے پانچ کے قریب کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ کے حکام مطابق دونوں مقامات پر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ  آرام باغ کے قریب فرنیچر کی دکان میں آگ سے تمام سامان جل گیا ہے، آگ سے دکان کے باہر کھڑی موٹر سائیکل بھی مکمل جل گئی۔

فائر بریگیڈ نے کہا کہ 3 فائر ٹینڈر کی مدد سے فرنیچر کی دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن پونے پانچ کے قریب آگ تولیہ بنانے والی فیکٹری کے گودام میں لگی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ تین فائر ٹینڈر نے آگ پر قابو پا لیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔