بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی نہیں رہے

بیرسٹر گوہر : فوٹو فائل
بیرسٹر گوہر : فوٹو فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق  فیصلے کے بعد بیرسٹر گوہر تحریک انصاف کے چیئرمین نہیں رہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی بلے کے نشان کی اہل نہیں، پی ٹی آئی ہماری ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہی۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پارٹی آئین کے مطابق الیکشن کروانےمیں ناکام رہی۔

الیکشن کمیشن کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی کو درخواست گزاروں نے چیلنج کیا تھا، الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے بھی انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات اٹھائے۔