مسلم لیگ نواز پنجاب کے نائب صدر انجینئیر قمر السلام راجہ کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے

انجینئیر قمر السلام راجہ کے کاغذات ان کے بیٹے سالار قمر نے وکلاء کے ہمراہ آر او آفس راولپنڈی میں جمع کرائے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ نواز پنجاب کے نائب صدر انجینئیر قمر السلام راجہ کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے انجینئیر قمر السلام راجہ حلقہ این اے 53 اور پی پی دس سے الیکشن میں حصہ لیں گے ان کا مقابلہ دونوں حلقوں میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ہو گا ان کے کاغذات ان کے بیٹے سالار قمر نے وکلاء ٹیم کے ہمراہ آر او آفس راولپنڈی میں جمع کرائے اس موقع پر ان کے ہمراہ کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی یہی وہی جرات, شجاعت اور بہادری کا پیکر کم سن سالار قمر ہیں جنھوں مے 2018 کے انتخابات میں انتہائی مشکل ترین حالات میں ثآبت قدمی کا مظاہرہ کیا اور اپنے والد کی گرفتاری کے بعد کم سنی میں کچہری آ کر اپنے والد محترم کے نہ صرف کاغذات جمع کرائے بلکہ بھرپور انداز میں ان کی سیاسی کمپین بھی چلائی جو مسلم لیگ نواز کے کارکنان میں اک نئی جہد اور جذبے کا موجب بنی سالار قمر کی جمہوریت کی بقا کے لیے کی جانے والی جدوجہد پاکستانی تاریخ میں ایک کم سن بچے کی جانب سے ریکارڈ بن گیا یہ اس بہادر بچے کی انتھک محنت کا صلہ ہے کہ یہ علاقہ موجودہ حالات میں مسلم لیگ نواز کا ناقابل تسخیر قلعہ بن چکا ہے اور اس کا ہر کارکن اپنے لیڈر کے شانہ بشانہ کھڑا ہے تاریخ کو دہراتے ہوئے وہی سالار قمر اپنے والد محترم کی کاوشوں کو حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے ایک مرتبہ پھر میدان میں آیا ہے