جیل میں سختی ہے، ڈائریکٹ عمران خان سے بات نہیں ہوسکتی

میرے سے کسی کی بات کرنے کی ہمت نہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں میں نے کہنا ہے جو بات کرنی ہے عمران خان سے کریں،الیکشن شفاف نہ ہونے دیئے تو ملک کے اندر جو ہنگامہ ہو گا لوگ ساری تاریخ بھول جائیں گے۔پرویز الہیٰ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آج جوڈیشل کمپلیکس میں سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی وکیل بابر اعوان اور شیح رشید سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہاکہ میں الیکشن لڑ رہا ہوں۔ 3 جگہوں سے ایم پی اے اور 3 قومی اسمبلی کے حلقوں سے انتحابات میں حصہ لوں گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کیاملنی ہے، فیلڈ ہی نہیں دی جا رہی، پرویز الٰہی نے کہاکہ الیکشن شفاف نہ ہونے دیئے تو ملک کے اندر جو ہنگامہ ہو گا لوگ ساری تاریخ بھول جائیں گے،یہ جنگل کا قانون ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے سے کسی کی بات کرنے کی ہمت نہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں میں نے کہنا ہے جو بات کرنی ہے عمران خان سے کریں، جیل میں سختی ہے، ڈائریکٹ عمران خان سے بات نہیں ہوسکتی، دوستوں اور وکیلوں کے ذریعے ہوتی ہے۔