ہماری کارکردگی سب کے سامنے جیت کر تعمیر وترقی کے سفر کو مزید آگے لیکر جائیں گے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابق ایم پی اے و امیدوار حلقہ پی پی 2 محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل مسلم لیگ نواز کی کامیابی میں مضمر ہے قائد میاں نواز شریف پوری قوم کی آئیڈیل شخصیت ہیں جن کی سیاسی بصیرت اور ذاتی صلاحیتوں کا اعتراف اب عالمی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے وہ پاکستان میں جاری غیر یقینی صورتحال اور بحرانوں کے خاتمے کا باعث بنیں گے ہماری قیادت نے اپنی سیاست قربان کر کے ریاست کو بچایا جس کے نتیجے میں پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا قوم ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں نعرون کے ذریعے قومی خزانہ لوٹنے والوں کو ووٹ کی طاقت سے باہر کریں انھوں نے مزید کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے جس کا درست استعمال آپ پر فرض ہے میں تمام لوگوں سے التماس کرتا ہوں کہ اپنا ووٹ ایسے نمائندے کو دیں جس نے اس علاقے کے بہتر مفاد کے لیے کام کیا ہو میری کارکردگی سب کے سامنے ہے آج علاقے کے چپے چپے پر میری خدمت کے نشان موجود ہیں اگر مجھے موقع ملا اور اپ لوگوں نے ساتھ دیا تو پہلے کی طرح اس بار بھی آپ کی خواہشات کے مطابق فیصلے کروں گا اور اس علاقے کی عوام کے حقوق کی جدوجہد ہر فورم پر لڑوں گا