سابق وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا ٹریفک حادثے میں زخمی

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ۔ فوٹو: فائل
سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ۔ فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کراچی میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ درخشان تھانے کی حدود میں خیابان شمشیر پر پیش آیا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثے میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو چوٹ آئی ہے، انہیں اسپتال روانہ کردیا گیا۔