سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

کراچی: (کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رحجان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 452 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تاہم کاروباری روز کا اختتام بڑی مندی کے ساتھ ہوا۔

سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد 100 انڈیکس 935 پوائنٹس کمی کے ساتھ 65 ہزار 205 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 16 ارب 27 کروڑ 71 لاکھ 68 ہزار 710 روپے مالیت کے 96 کروڑ 33 لاکھ 83 ہزار 501 شیئرز کا لین دین ہوا۔