بیجنگ: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) چین نے افغانستان کی طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پڑوسیوں سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات ٹھیک کریں۔
اپنے ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طالبان حکومت کو دنیا میں تسلیم کرانے کیلئے سیاسی اصلاحات، سکیورٹی اور ہمسایہ ملکوں سے تعلقات میں بہتری کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو بین الاقوامی برادری سے خارج نہیں کرنا چاہیے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان میں جامع سیاسی ڈھانچہ، معتدل اور مستحکم ملکی و خارجہ پالیسی تشکیل اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔