برلن: (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپ کے مختلف ممالک میں شدید برفباری سے نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ روس کے علاقے سائبیریا میں درجہ حرارت منفی 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی، فرانس، سکاٹ لینڈ اور دیگر یورپی ممالک میں شدید برفباری جاری ہے، برفباری کے باعث جنوبی جرمنی میں ائیرپورٹس کے رن وے برف سے ڈھک گئے، جس کے نتیجے میں متعدد پروازیں معطل ہو گئی ہیں، فرانس میں بھی برفباری کی وجہ سے موسم شدید ٹھنڈا ہو گیا، روس کے دارالحکومت ماسکو میں 40 سینٹی میٹر تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔
روسی علاقے سائبیریا کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، برفانی طوفان کی یخ بستہ ہواؤں نے ہر چیز جما کر رکھ دی، کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 56 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا، ماسکو میں برفانی طوفان کے باعث طیاروں کی آمد و رفت معطل رہی، جمہوریہ سخا کے دارالحکومت یاکوتسک میں درجہ حرارت منفی 50 رہا، حالات کو دیکھتے ہوئے درجہ حرارت مزید گرنے کی توقع ہے۔