80روپے فی درجن ملنے والے کیلوں کی لمبی چھلانگ  قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ، برائلر گوشت بھی مہنگا

اسلام آباد، راولپنڈی( آن لائن )اوپن مارکیٹ کی نسبت سستا بازاروں کچھ شہریوں ریلیف، فروٹ سبزی مارکیٹ کی نسبت سستے داموں دستیاب، مگر ماہ رمضان بڑھی قیمتیں کم نہ ہوسکی، اوپن مارکیٹ ہوں یا سستا بازار ماہ رمضان میں کی گئی مہنگائی کم نہ ہوسکی،  80/ 100 روپے درجن فروخت ہونے والا کیلا اب سستا بازار میں بھی 160 روپے فی درجن فروخت ہونے لگا، سیب، کی قیمت میں تیسسے چالیس روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، آلو پچاس روپے فی پانچ کلو اضافہ ہوگیاپیاز کی قیمتیں برقرار، پیاز سستا بازار 24 روپے فی کلو، اوپن مارکیٹ 30 روپے فی کلو

چکن زندہ مرغی کی قیمت 250 روپے فی کلو پر برقرار، مٹن، بیف سو روپے کلو اضافہ کے ساتھ فروخت جاری  آلو  چھ روپے کلو اضافہ کے ساتھ 47 روپے فی کلو سستا بازار، جبکہ اوپن مارکیٹ 60 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے  سستا بازار لیمن دیسی  196روپے فی کلو، اوپن مارکیٹ لیمن ریٹ 350 روپے فی کلو  سیب کالا کلو،ایرانی سستا بازار 189روپے فی کلو سیب کالا کلو ایرانی اوپن مارکیٹ فروخت 250 روپے کلو، سیب سفید،   مارکیٹ فروخت 150 روپے فی کلو ،سستا سیب سفید 105 روپے فی کلو سیب کالا کلو پاکستانی سستا بازار 150 روپے فی کلو سیب کالا کلو اوپن مارکیٹ 180 روپے فی کلو سستا بازار درجہ اول کیلا 159 روپے فی درجن کیلا درجہ اول اوپن مارکیٹ، 180/200 روپے فی درجن فروخت  خربوزہ سستا بازار 63 روپے کلو خربوزہ سفید اوپن مارکیٹ، 80 روپے کلو، شربوزہ ، سستا بازار 42 روپے کلو اوپن مارکیٹ 60 روپے کلو تربوز سستا بازار 36 روپے فی کلو، اوپن مارکیٹ 40 روپے فی کلو امرود سستا بزار ریٹ 165 روپے کلو، اوہن مارکیٹ 180 روپے کلو سٹرابیری سستا بازار 156 روپے فی کلو اوپن مارکیٹ 180 روپے فی کلو ٹماٹر سستا بازار 28 روپے فی کلو.اوپن مارکیٹ 50 روپے فی کلو  لہسن سستا بازار 166روپے فی کلو اوپن مارکیٹ 250 روپے فی کلو ادرک سستا بازار 275روپے فی کلو اوپن مارکیٹ 350 روپے فی کلو بیف یڈی، 600 روپے کلو، بیف بغیر ہڈی، قیمہ 700 روپے کلو  مٹن گوشت 1200 روپے کلوچکن زندہ مرغی 250 روپے فی کلو، انڈے، 143 روپے فی درجن  سستا بازار، اوپن مارکیٹ انڈے 160 روپے درجن چینی اوپن مارکیٹ 100 کلو دستیاب جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر 68 روپے فی کلو چینی دستیاب ہے سستا بازار میںاشیائ  اوپن مارکیٹ کی نسبت کچھ سستے ضرور ہیں مگر ماہ رمضان سے قبل بڑھی قیمتوں کی وجہ سے سستا بازار میں بھی فروٹ شہریوں کی قوت خرید ے باہر ہے،  اوپن مارکیٹ دکانداروں کے من مرضی کے ریٹ ، اوپن مارکیٹ میں انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ دینے تک محدود ہوکر مک مکا کے چکروں میں پڑھ کر عیدی اکٹھنا کرنا شروع ہوگئی ۔دوسری جانب  شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت6روپے اضافے سے360روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت4روپے اضافے سے248روپےفی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت144روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ خوراک میں پاکستانی سال میں سب سے زیادہ دودھ پیتے ہیں جو 200لیٹر ایوریج پر کیپٹا بنتا ہے جبکہ سال میں 108کلو آٹا کھاتے ہیں،اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کو ’’ غذائی دہشتگرد‘‘ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے بتایا کہ اگر ہم دودھ کا سال کا خرچہ دیکھیں تو یہ 20سے25ہزار روپے بنتا ہے جبکہ آٹے کا خرچہ 9ہزار روپے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دودھ سب سے مہنگی خوراک اور یہی سب سے نا خالص بکنے والی خوراک بھی ہے ۔ انہوں نے ہمارے ملک میں 60ملین لیٹر سالانہ پیدا ہوتا ہے اور ایک پاکستانی 200لیٹر ایوریج لیتا پیتا ہےاور اگر 22کروڑ عوام کو یہ دودھ پلائیں تو یہ سالانہ 44ارب لیٹر دودھ بنتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کو روکنے کیلئے فوڈ اتھارٹیز قائم ہیں اور وہ متحرک ہیں ، میڈیا کو چاہیے کہ وہ اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کو اگر ’’غذائی دہشتگرد ‘‘ کہا جائے تو یہ غلط نہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں