سعودی عرب میں شادی سے قبل طبی معائنے میں ڈرگ ٹیسٹ کی تجویز

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی مجلس شوری کے ارکان نے شادی سے قبل ڈرگ ٹیسٹ کی تجویز دی ہے۔ ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق 6 ارکان شوری نے شادی سے قبل طبی معائنے میں ڈرگ ٹیسٹ کی تجویز دی۔

سعودی میڈیا کے مطابق رکن شوری ڈاکٹرمحمد الجربا نے کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل نشے سے پاک ہونے کا پتہ لگایا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نشے کے استعمال سے طلاقیں بڑھ رہی ہیں، خاندانوں کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔ ارکان مجلس شوری کے مطابق مجلس شوری کی ذمہ داری ہے کہ وہ سماج کی ضروریات پر نظر رکھے۔