اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک بھر میں آج سونے کے بھاؤ میں ہزاروں روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4200 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد سونے کا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 19 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی کے ساتھ ہی 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 601 روپے کم ہوکر ایک لاکھ88 ہزار 100 روپے ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 37 ڈالر کم ہوکر 2037 ڈالر فی اونس ہے۔