نیویارک: نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کر کے 4 شہریوں کو قتل کر دیا

نیویارک: (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے شہر نیویارک میں ایک نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کر کے 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، پولیس کے جوابی حملے میں 38 سالہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

چاقو حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، حملہ آور کی تاحال شناخت نہ ہو سکی، پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔