لاس ویگاس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

لاس ویگاس : (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) امریکا کے شہر لاس ویگاس میں فائرنگ سے2 فراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں ۔ خبررساں ادارے کے مطابق لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 34 منٹ پر ایک نامعلوم حملہ آور گلی میں سونے والے بے گھر لوگوں پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہلاک ہوگئے تاہم دیگر 3کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور ابھی تک فرار ہے جس کی گرفتاری اور نشاندہی کے لیے ٹیمیں کام کررہی ہیں ۔