سوزوکی کا ایک ہفتے کیلئے موٹر سائیکل بنانے والا پلانٹ بند کرنے کا اعلان

لاہور( این این آئی)پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی مینجمنٹ نے موٹر سائیکل بنانے والا پلانٹ 6 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیاہے کہ پلانٹ کو بند کرنے کافیصلہ موٹر سائیکل کی فروخت کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیاہے جبکہ انوینٹری بھی ایک بڑی وجہ ہے ۔

کمپنی کے مطابق موٹر سائیکل بنانے والا پلانٹ یکم دسمبر سے 6 دسمبر تک بند رہے گا تاہم کمپنی کا کہناہے کہ گاڑیاں بنانے والا پلانٹ کام کرتا رہے گا۔واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں انوینٹری کی کمی کے باعث سوزوکی اپنے متعدد پلانٹس بند کر چکا ہے ، اس سے قبل نومبر میں بھی پلانٹ کی بندش کو 14 نومبر تک بڑھایا گیا تھا ۔