فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 30 لاکھ نان فائلرز کو ٹیکس نوٹس جاری کر دیے

اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نومبر 2023 میں 534 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 736 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے نومبر 2023 میں 534 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 736 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا ہے۔ محکمہ ٹیکس نے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 3450 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 3484 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا ہے۔ایف بی آر کی جاری کردہ ایک ٹویٹ کے مطابق ایف بی آر نے نومبر 2023 میں 736 بلین روپے اربوں روپے اکٹھے کئے جوکہ ماہانہ 38 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے جبکہ دوسری جانب پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 54 فیصد زیادہ ریفنڈ بھی جاری کیا ہے۔