ماسکو: (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی الیکشن 2024ء میں مداخلت نہ کرے۔
اپنے ایک بیان میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس میں مارچ 2024ء کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے، مغرب روسو فوبیا میں مبتلا ہے اور امریکا روسی وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے، کسی نے روس کے الیکشن میں مداخلت کی تو اسے حملہ تصور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ روس اور امریکا کے تعلقات کئی دہائیوں سے کشیدہ ہیں، روس کو ہر اہم موقعوں پر خدشات لاحق رہتے ہیں کہ امریکا اپنا کردار ادا کرتے ہوئے روس کو نقصان پہنچا سکتا ہے، روس یوکرین جنگ میں بھی امریکا یوکرین کی مختلف طریقوں سے امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔