نئی دہلی: (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے افغانستان نے بھارت میں موجود اپنا سفارتخانہ مستقل بنیادوں پر بند کر دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افغان ایمبیسی کی جانب سے سفارتخانہ بند کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سفارتی تعاون نہ ملنے پر سفارتخانہ بند کیا گیا ہے جس کا اطلاق 23 نومبر سے ہو گیا ہے۔
افغان سفارتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کو آپریشنز روکے جانے کے بعد اب سفارتخانہ بند کرنے کے فیصلے کا اطلاق جمعرات سے ہو چکا ہے، 30 ستمبر کو سفارتخانے کے آپریشنز روکے جانے کے فیصلے سے امید تھی کہ بھارتی حکومت سفارتخانے کے ساتھ روز مرہ کے معمولات کیلئے کوئی مثبت قدم اٹھائے گی۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے 8 ہفتوں کے انتظار میں سفارتکاروں کے ویزوں کی توسیع اور بھارتی حکومت کا طرز عمل حقیقت پسندانہ نہیں تھا جس وجہ سے سفارتخانے پر طالبان اور بھارتی حکومت کی طرف سے دباؤ تھا اور سفارتخانے کو آپریشنز جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
افغان سفیر کے مطابق سفارتخانے کی چابیاں میزبان حکومت کو دے دی ہیں، بھارت میں تعینات افغان سفارت کار سیاسی پناہ کیلئے امریکا اور یورپ گئے ہیں، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے افغان سفارتخانہ مستقل بند کیے جانے پر فوری کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا ہے۔
Press Statement
24th November, 2023The Embassy of the Islamic Republic of Afghanistan announces permanent closure in New Delhi.
The Embassy of the Islamic Republic of Afghanistan in New Delhi regrets to announce the permanent closure of its diplomatic mission in New Delhi 1/2 pic.twitter.com/VlXRSA0vZ8
— Afghan Embassy India (@AfghanistanInIN) November 24, 2023
واضح رہے کہ نئی دہلی میں واقع افغان سفارتخانے میں اشرف غنی حکومت کی جانب سے تعینات کیا گیا سٹاف فرائض انجام دے رہا تھا۔