حماس نے 25 یرغمالیوں کو رہا کردیا: عرب میڈیا کا دعویٰ

غزہ: (انٹرنیشنل ڈیسک) عرب میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حماس نے 12 تھائی شہریوں سمیت 25 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے رہائی پانے والے یرغمالیوں میں 12 تھائی شہری جبکہ 13 اسرائیلی شامل ہیں، اسرائیلی یرغمالیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

رہائی پانے والے یرغمالیوں کو غزہ میں ریڈ کراس منتقل کردیا گیا ہے، یرغمالیوں کو رفح کراسنگ سے اسرائیلی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

دوسری جانب تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے بھی حماس کی جانب سے رہائی پانے والے 12 یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔ واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت عارضی جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے، عارضی جنگ بندی کا آغاز غزہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا ہے جو اگلے 4 روز یعنی منگل کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔