روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں رقم کی آمد 7 ارب ڈالر سے تجاوزکرگئی

کراچی(این این آئی)روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں رواں ماہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقم کی 7 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطوںکی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں بتا یا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے نومبر کے دوران روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں بھیجی جانے والی رقم 7 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

مرکزی بینک کی جانب سے غیر متزلزل حمایت اور اعتماد کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا گیاہے۔یادر ہے کہ ستمبر 2023 میں بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ذریعیملک میں بھیجی گئی رقوم میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ستمبر م2023 میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں بھیجی گئی رقم 6 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔