آئی ایم ایف کی شرائط ،بینکوں پر ونڈفال ٹیکس عائد کر دیا گیا

اسلام آباد( این این آئی)آئی ایم ایف کی مزید شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے بینکوں پر ونڈفال ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ونڈفال ٹیکس کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ مالی سال2021-22 کیلئے بینکوں کے منافع پر 40فیصد تک ونڈفال ٹیکس عائدہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ بینکوں کے منافع پرونڈفال ٹیکس کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے۔

بینکوں کے منافع پرونڈفال ٹیکس سے متعلق آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی تھی۔آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس محصولات میں اضافے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکوں کے ونڈفال منافع پر ٹیکس سے 35ارب سے زائد محصولات ملنے کا امکان ہے۔