انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 286.20 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ انٹر بینک مارکیٹ کے گزشتہ سیشن میں ڈالر 286.50 روپے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی کا رجحان شروع ہو گیاہے ، انڈیکس میں شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 57 ہزار 63 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 144 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد انڈیکس 56 ہزار 918 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔