انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرمزید سستا ہو گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 38 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 287 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے 76 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔جمعرات کو انٹربینک میں 76 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 287 روپے 38 روپے پر بند ہوا تھا۔