برطانوی سپریم کورٹ نے تارکین وطن کی روانڈا بے دخلی کا منصوبہ غیرقانونی قرار دے دیا

لندن: (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی سپریم کورٹ نے تارکین وطن کی روانڈا بے دخلی کے منصوبے کو غیرقانونی قرار دے دیا۔

برطانوی سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ روانڈا کو محفوظ ملک تصور نہیں کیا جا سکتا، وہاں تارکین وطن کو بھیجنا غیر قانونی ہو گا، تمام تر شواہد کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کے بعد وزیر اعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نہیں جو ہم چاہتے تھے مگر اب اس حوالے سے دیگر اقدامات پر غور کیا جائے گا، گزشتہ چند ماہ کے دوران ہم نے تمام تر امکانی صورتحال کی منصوبہ بندی کی ہے اور ہم کشتیوں کو روکنے کیلئے پرعزم ہیں۔