انٹرنیشنل مارکیٹ میں لوہا مزید 15ڈالر فی ٹن مہنگا

کراچی (این این آئی) انٹرنیشنل مارکیٹ میں لوہا مزید 15ڈالر فی ٹن مہنگا ہوگیا ۔ حماد پونا والا نے بتایا کہ ڈالر کی قیمتوں میں واضح اضافہ ہورہا ہے۔ ڈالر کی بڑھتی قیمتوں اور عالمی منڈی میں لوہے کی قیمتوں میں اضافے سے لوکل مارکیٹوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے جبکہ آئندہ چند دنوں میں لوہے کی قیمتیں 290,000 تا 300,000 روپے فی ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔

خام مال اور لوہے کی تمام پراڈیکٹس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ایل سیز نہ کھلنا، امپورٹرز کے دستاویزات کو کلئیرینس نہ دینا قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات میں شامل ۔ حماد پونا والا نے مزید بتایا کہ نجی بینکوں سے امپورٹرز کو ایل سی نہ کھولنا، ڈالر کی عدم دستیابی کی وجہ سے دستاویزات کلیئر نہیں ہورہے جس کے باعث امپورٹرز کو ڈیمریجرز کی مد میں موٹی رقم ادا کرنا پرتی ہے جوکہ قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات میں شامل ہے ۔