ایل این جی کارگو نہیں پہنچ سکتا، سردیوں میں گیس بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (این این آئی) آذربائیجان سے ایل این جی کارگو کی عدم دستیابی کے باعث گیس کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔وزارت توانائی کے سینئر حکام کے مطابق ملک میں گیس کا بحران سردیوں میں مزید بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ آذربائیجان سے ایل این جی کارگو جنوری میں نہیں پہنچ سکتا۔

حکام کے مطابق ایل این جی کارگو کی عدم فراہمی سے پہلے ملک میں دسمبر میں 360ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا تھا جو اب بڑھ کر جنوری 2024تک 470ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ جائے گا۔وزارت توانائی حکام نے بتایا کہ خدشہ ہے کہ گھریلو صارفین کو دن میں صرف 6 سے 8 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔