آئس لینڈ میں چند گھنٹوں کے دوران 800 زلزلے ریکارڈ

آتش فشاں پھٹنے کے خدشے کے پیش نظرہنگامی حالت نافذ کردی گئی

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) آئس لینڈ میں چند گھنٹوں کے دوران 800 زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے خدشے کے پیش نظرہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے،جبکہ زلزلے کے مرکز کے قریب شہر کو خالی کرا لیا گیا۔

ایک ماہ کے دوران آئس لینڈ میں 24 ہزار جھٹکے محسوس کیے گئی5.2 شدت کے زلزلے کے بعد اہم شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔ماہرین کا کہنا تھاکہ یہ مسلسل زلزلے آتش فشان کے پھٹنے کے علامات ہیں۔