دمشق: (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں ایران کی فوجی تنصیبات پر امریکی فضائیہ کے طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ یہ حملہ شام میں ایران کی پاسداران انقلاب اور اس کی حمایت یافتہ ملیشیا کی ایک فوجی تنصیب پر کیا گیا۔
امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں امریکی افواج کو نشانہ بنانے کے جواب میں F-15 کے دو لڑاکا طیاروں نے پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان حملوں میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں تاہم انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے تصدیق کی امریکی حملے میں 9 افراد ہلاک ہوئے۔