غزہ: (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے فلسطین پر بربریت کی انتہا کر دی، اقوام عالم نے اسرائیل پر جنگ بندی پر زور دیا جبکہ جنوبی افریقہ نے اسرائیل سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ نے تل ابیب میں اپنے تمام سفارت کاروں کو مشاورت کے لیے واپس بلایا۔ اس سے قبل ترکیہ، اردن، بولیویا، ہنڈوراس، کولمبیا، چلی اور بحرین نے بھی سفارت کاروں کو واپس بلا لیا۔