نئی دہلی: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بدترین فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد سکول مزید ایک ہفتے کیلئے بند کردیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں فضائی معیار خطرناک حد تک خراب ہو گیا ہے بتایا جارہا ہے کہ نئی دلی کے فضائی معیار عالمی صحت کی تنظیم(ڈبلیو ایچ او ) کی جانب سے مقرر کی گئی حد سے100گنا تجاوز کرگیا ہے۔
بدترین فضائی آلودگی کی وجہ سے حکومت نے دارالحکومت کے سکول مزید ایک ہفتے تک بند رکھنے کی ہدایات جاری کردیں، نئی دلی کے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ پرائمری سکول 10 نومبر تک بند رہیں گے جبکہ 6 سے 12 ویں جماعت کی کلاسز کو آن لائن کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رئیل ٹائم ائیر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) نئی دلی کے مختلف حصوں میں 500 سے زیادہ ہے جبکہ دوپہر کے وقت نئی دلی میں فضائی معیار کی سطح 859 ریکارڈ کی گئی۔