نئی دہلی: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال ہولناک اور شرمناک کے الفاظ سے آگے بڑھ چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں پریانکا گاندھی نے کہا کہ غزہ کے حل کیلئے فوری جنگ بندی بے حد ضروری ہے اور اگر جنگ بندی نہیں ہوتی تو عالمی برادری اور ادارے اپنا جواز کھو بیٹھیں گے، غزہ میں 10 ہزار شہریوں کا قتل عام کیا گیا جن میں سے 5 ہزار معصوم بچے ہیں۔
It is horrific and shameful beyond words that almost 10,000 civilians of which nearly 5000 are children have been massacred, whole family lines have been finished off, hospitals and ambulances have been bombed, refugee camps targeted and yet the so-called leaders of the “free”…
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) November 5, 2023
کانگریس کی جنرل سیکرٹری نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال ہولناک اور شرمناک کے الفاظ سے آگے بڑھ چکی ہے، اسرائیل نے غزہ میں خاندان کے خاندان اجاڑ دیئے، ہسپتالوں، ایمبولینسوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کی جا رہی ہے، نام نہاد ’’آزاد‘‘ دنیا غزہ میں نسل کشی کی مالی معاونت اور حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔