صومالیہ میں سیلاب سے14 افراد ہلاک

موغادیشو: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) صومالیہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی سے 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کےدفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے موغادیشو میں جاری کردہ تازہ ترین اپڈیٹ میں کہا کہ جنوبی صومالیہ اور جنوب مغربی صومالیہ کے باکول علاقوں کے نشیبی علاقوں میں اچانک سیلاب آنے سے 14افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ رواں برس صومالیہ میں سیلاب سے 405,652 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ برسوں میں صومالیہ میں آنے والے شدید موسمی واقعات کے سلسلے میں سیلاب تازہ ترین ہیں جس نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر کے ملک کو قحط کے دہانے پر دھکیل دیا ہے۔