اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ریٹ میں ایک روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔نجی ٹی وی کےمطابق کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ریٹ میں بڑھوتری کا رجحان رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اضافے سے 284 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہوتا رہا۔اس سے قبل انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کا 85 پیسے اضافے سے 283 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر لین دین ہوا۔