بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،ایک یونٹ میں پچپن پیسے اضافے کا امکان

اسلام آباد (این این آئی)بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،ایک یونٹ میں پچپن پیسے اضافے کا امکان ہے ،ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر اتھارٹی (آج)بدھ کو سماعت کرے گی ، منظوری کی صورت میں صارفین پر آٹھ ارب سینتیس کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ڈسکوز کیلئے قیمتوں اضافے کی درخواست سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے نیپرا میں دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ماہ ستمبر میں 12 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی کی فروخت ہوئی ہے ،ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 37اعشاریہ پانچ پانچ فیصد، آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 15اعشاریہ نو پانچ فیصد فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار ایک اعشاریہ آٹھ صفر فیصد رہی ہے ۔ اتھارٹی ایف سی اے کی درخواست پر کل سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کریگی۔منظوری کی صورت میں صارفین پر ایک ماہ کیلئے 8 ارب 37 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔