قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن معمول پر لانے کیلئے حکمت عملی تیار

کراچی: (نیوز ڈیسک) قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن معمول لانے پر کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی۔ پی آئی اے ایس او کو ادائیگی کا معاملہ حل کرنے اور قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن معمول پر لانے کی کوششیں جاری رہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 37 پروازیں آپریٹ کی گئیں، پی آئی اے نے پی ایس او کو اندرون و بیرون ملک آپریٹ ہونے والی پروازوں کی فہرست فراہم کر دی۔

پی آئی اے اتوار کو15پروازیں آپریٹ کرے گی، اسلام آباد سے پشاور، اسلام آباد سے سکردو، اسلام آباد کی گلگت کیلئے 2 پروازیں شامل ہیں، لاہور سے کوالالمپور، لاہور سے مدینہ سمیت دیگر شہر بھی شامل ہیں، قومی ایئرلائن نے پیر کیلئے بھی پروازوں کی ایندھن سے متعلق فہرست جاری کر دی۔

اندرون و بیرون ملک 22 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، پی ایس او نے قومی ایئرلائن کو 4 بین الاقوامی پروازوں کیلئے ایندھن فراہم کردیا، پی ایس او نے ملتان سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 739، کراچی سے مسقط کی پرواز پی کے225 کو ایندھن فراہم کیا۔

لاہور سے ریاض جانیوالی پرواز پی کے725،اسلام آباد سے جدہ جانیوالی پرواز پی کے741 اور لاہور سے اسلام آباد کی پرواز پی کے764کو ایندھن فراہم کیا گیا۔