پینٹاگون کا عراق میں ٹارگٹڈ حملے کی ناکامی کا اعتراف ، مزید 900 فوجی مشرق وسطیٰ پہنچ گئے

واشنگٹن : (انٹرنیشنل ڈیسک ) پینٹاگون نے عراق میں امریکی فوج کے ٹارگٹ حملے کی ناکامی کا اعتراف کرلیا ، مزید 900 امریکی فوجی مشرق وسطیٰ پہنچ گئے ۔ خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے عراق میں کم از کم 12 اور شام میں 4 حملے کئے گئے ، اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر حملوں میں 20 سے زائد فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

پینٹاگون کے مطابق نئی تعیناتی کا مقصد امریکی فورسز کی حفاظت اور فضائی دفاع کو تقویت دینا ہے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دفاعی حملے 17 اکتوبر کو ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے عراق اور شام میں امریکی اہلکاروں کے خلاف حملوں کے سلسلے کا جواب ہیں۔

امریکی رپورٹس کے مطابق ان کے فوجی اسرائیل نہیں جائیں گے، یہ تعیناتی خطے میں اسرائیل فلسطین جنگ مزید پھیلنے سے روکنے کا پیغام دینے کی کوشش ہے۔

ان حملوں کا حکم امریکی صدر جو بائیڈن نے دیا تھا۔