اکاپولکو: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) سمندری طوفان اوٹس شمالی امریکی ملک میکسیکو کے تفریحی مقام اکاپولکو سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان اوٹس کا شمار طاقت ور ترین سمندری طوفانوں میں کیا جا رہا ہے ،ہواؤں کی رفتار 270 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے باعث تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے، گھروں اور ہوٹلز کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بہنے سے بیشتر علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دریا میں طغیانی کی وجہ سے بہت سے لوگ بہہ گئے ہیں جن میں سے 4 افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ مختلف واقعات میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
میکسیکو کے بہت سے ہسپتالوں سے مریضوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔