آرپی او اولپنڈی کی احتجاجی مظاہرے کے دوران زخمی ہونیوالے ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل اور فرخ سب انسپکٹرکی عیادت کیلئے انکے گھر آمد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمرکی احتجاجی مظاہرے کے دوران زخمی ہونے والے ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل طاہر عباس کاظمی اور فرخ سب انسپکٹرکی عیادت کے لیے انکے گھر آمد۔ ڈی ایس پی کی عیادت کے دوران وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، ایس پی پوٹھوہار سید علی و دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔
جبکہ سب انسپکٹر فرخ کی عیادت کے دوران سی پی او راولپنڈی احسن یونس بھی انکے ہمراہ تھے۔آر پی او نے ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیااور پھلوں کے تحائف دئیے۔ علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی عیادت کے لیے انکے گھر گئے۔

ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل طاہر عباس کاظمی کے گھر عیادت کے دوران وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی و دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ زخمی ہونے والے ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل طاہر عباس کاظمی اور فرخ حسین سب انسپکٹر کے گھر پہنچ کر آر پی او راولپنڈی نے خیریت دریافت کی اور فرائض کی بہترین ادائیگی پر انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے اور پھلوں کے تحائف پیش کیے۔
فرخ سب انسپکٹر کے گھر عیادت کے دوران سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے اہلکار ہمارا بہترین اثاثہ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ آر پی او نے زخمی افسران کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات باہم پہنچانے کی ہدایات جاری کیں۔ آر پی او راولپنڈی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کسی بھی صورت خود کو تنہا محسوس نہ کریں ۔آپ نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے دوران اپنی جانوں کی پرواہ نہ کی جس پر ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں