مصری چیک پوسٹ پر حملے کے بعد 40 ٹرکوں کا امدادی قافلہ رفاہ بارڈر پر پھنس گیا

غزہ: (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل رفاہ کراسنگ کو محفوظ رکھنے کے دعوے سے مکر گیا، صیہونی فوج نے رفاہ کراسنگ پر مصری چیک پوسٹ کو نشانہ ڈالا۔

کچھ روز قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن کو یقین دہانی کرائی تھی کہ مصر کے راستے غزہ آنے والی امداد پر حملہ نہیں کریں گے، کھانا، پانی اور دواؤں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

اسرائیلی حملے کے بعد امدادی سامان کے 40 ٹرکوں کا قافلہ رفاہ بارڈر پر پھنس گیا ہے، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر امدادی سامان کا قافلہ رفاہ بارڈر پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا، کلیئرنس ملنے کے بعد سامان روانہ کیا جائے گا۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق رفاہ بارڈر پر امداد کے 40 سے زائد ٹرک غزہ جانے کے منتظر ہیں، غزہ کیلئے یہ تیسرا امدادی ٹرکوں کا قافلہ