خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا چھٹا اجلاس ہوا، اجلاس دو دن جاری رہا، مختلف پالیسی اقدامات اور منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے کاروباری اور سرمایہ کاری ماحول بہتر بنانے کی تجاویز بھی دیں، نئے منصوبوں کے لئے اقدامات، جاری منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا، سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نے مختلف مقاصد کے حصول کے لئے وزارتوں اور محکموں کے تعاون کو سراہا، کمیٹی نے کونسل کی زیر نگرانی مختلف اقدامات پر تیزی سے عمل کا بھی جائزہ لیا، کمیٹی نے طویل غوروخوض کے بعد مختلف پالیسی اقدامات کی سفارش کی۔

کمیٹی نے زراعت، لائیو سٹاک، آئی ٹی، کان کنی اور معدنیات، توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے اقدامات تجویز کئے۔