حکومت کے قرضوں کا انکشاف بھارتی شخص نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت ڈیٹاکے حصول کے بعدکیا، بھارتی میڈیا
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار کے دور اقتدار میں 25 لاکھ کروڑ بھارتی روپے کے قرضے معاف کرائے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی حکومت میں معاف کرائیگئے قرضیکانگریس حکومت کے 10سالہ دور سے 810 فیصد زیادہ ہیں۔معاف کرائے گئے قرضے مودی سرکار کے پارلیمنٹ میں ظاہر کردہ اعداد و شمار سے بھی زائد ہیں۔
بھارتی حکومت کے قرضوں کا انکشاف ایک بھارتی شہری نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت ڈیٹاکیحصول کے بعدکیا، مودی سرکار نے 10.41 لاکھ کروڑ بھارتی روپے پبلک بینک سے معاف کرائے۔اس کے علاوہ حکومت نے 14.53 لاکھ کروڑ کے قرضے کمرشل بینک سیمعاف کرائے، بھارتی بینک مودی سرکارکو دیے گئیقرضوں کا صرف 10فیصد ہی وصول کرپائے۔بھارتی میڈیا کا بتانا تھاکہ مودی سرکار نے ریزروبینک سے سالانہ اوسط2.72 لاکھ کروڑ کے قرضے معاف کرائے۔