ویٹیکن سٹی : (انٹرنیشنل ڈیسک) کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بند ہونی چاہئے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، حماس فوراً اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے۔
انہوں نے کہا کہ یہ انسانی بھائی چارے کی تباہی ہے، غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کے بارے میں سوچ کر افسوس ہوتا ہے۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ دونوں اطراف سے جان کھو دینے والے لوگوں کیلئے دعا گو ہوں، غزہ میں انسانی امداد کی آمد جاری رکھنے کی اپیل کی۔