لندن : (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں شریک افراد نے اسرائیل کو دہشتگرد ریاست قرار دیا۔
غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کے خلاف لندن میں ایک لاکھ افراد نے برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ اور دفتر کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف واشنگٹن میں بھی ہزارو ں افراد نے فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی ، مظاہرین نے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے، مظاہرین کی جانب سے غزہ پراسرائیلی حملے فوری بندکرنے کا مطالبہ بھی کیاگیا ۔
پولیس نے ریلی میں متعددمظاہرین کوبھی گرفتارکرلیا۔
دوسری جانب اٹلی، جرمنی، آسٹریا، مصر، یونان اور تیونس میں بھی مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں جبکہ ترکیہ کے شہر استنبول میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف خواتین نے دھرنا دیا۔