کراچی: (نیوز ڈیسک) پی ایس او کی جانب سے فیول کی فراہمی پر قومی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن جزوی بحال ہوگیا۔ فلائٹ آپریشن جزوی بحال ہونے کے بعد کراچی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان سے جدہ کے لئے پروازیں روانہ ہو گئیں، اسلام آباد سے ایک پرواز ریاض کے لئے بھی روانہ ہوگئی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایندھن کی فراہمی بند ہونے سے آپریشن بری طرح متاثر ہوا جس کے باعث بیشتر اندرون ملک پروازیں منسوخ کی گئیں، پروازوں کی جزوی بحالی ایئر لائن انتظامیہ کی کاوشوں سے ممکن ہوئی۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز بینک میں رقم منتقل نہ ہونے کے باعث پی ایس او نے ائیر پورٹس پر پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن دینے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد قومی ائیرلائن کا آپریشن بری طرح متاثر ہوا اور بیشتر اندرون ملک پروازیں منسوخ کی گئیں۔